جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

کرشمہ کپور کو لگا بڑا دھچکا،اداکارہ کے سابق شوہرکیا کرنے والے ہیں ؟

datetime 18  مارچ‬‮  2017 |

ممبئی(آئی این پی)بولی وڈمیں ان دنوں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ماضی کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور رواں سال اپریل میں تیسری شادی کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔انڈین ایکسپریس کے مطابق دونوں کے درمیان جاری کشمکش اور علیحدگی کا وقت آسان نہیں تھا ،لیکن اب سنجے اس دور سے باہر نکل آئے ہیں اور بھارت کے معروف بزنس مین وکرم چتوال کی سابقہ بیوی پریا سچ دیو سے تیسری شادی

کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ذرائع کے مطابق دونوں 2013 سے ایک ساتھ ہیں اور کرشمہ سے علیحدگی کے بعد ان دونوں نے اپنے رشتے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔تاہم ابھی اس حوالے سیسنجے یا ان کے گھر والوں کی جانب سے میڈیا کے کسی نمائندے سے کوئی بات یا وضاحت نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ سنجے اور کرشمہ کپور کی شادی 2003 میں بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی ، 2010 میں دونوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے باعث دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں اور 2016 میں فیملی کورٹ کے ذریعے باقاعدہ طلاق ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…