اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آسکر ایوارڈ کی تقریب میں قرآن پاک کی آیت’’جس نے ایک انسان کو بچایا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔(القرآن)‘‘پڑھ کر سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آسکر ایوارڈز کی تقریب میں جنگ زدہ شام کے علاوہ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل امدادی کارکنوں کی جنگ زدہ علاقوں اور شہریوں کی مدد سے متعلق 40منٹ کی دستاویزی فلم ’’دی وائٹ ہیلمٹس ‘‘کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تقریب کے
دوران صالح گروپ کے امدادی کارکنوں کے جنگ و شورش زدہ علاقوں میں شب و روز اور کارروائیوں پر بننے والی فلم کو ایوارڈ ملنے پر تقریب کے میزبان نے امدادی تنظیم کے سربراہ سدلی رئیض صالح کا ان کی عدم موجودگی میںپیغام پڑھ کر سنایا جس میں صالح کا کہنا تھا کہ’’وہ شکر گزار ہیں کہ ان کے کام کودنیا کو دکھایا گیا ، ہماری تنظیم کا ماٹوقرآن کی یہ آیت ہے کہ ’’جس نے ایک انسان کو بچایا اس نے ساری انسانیت کو بچالیا۔‘‘(القرآن)، اور ہم نے اسی آیت پر عمل کرتے ہوئے 82ہزار سے زائد جانیں بچائی ہیں، میں لوگوں کو شام میں امدادی کاموں میں ہاتھ بٹانے اور شام سمیت دنیا بھر میں جاری قتل و غارت گری روکنے میں مدد کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔