جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

سلمان خان کو چھچورا کہنے پرصباقمر نے وضاحت کر دی

datetime 19  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن)پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ایک مارننگ شو کے دوران بولی وڈ اداکاروں پر مزاحیہ طنز کرنے کے ساتھ ساتھ سلمان خان کو چھچھورا کہنے پر وضاحت کردی ۔جب صبا قمر سے سوال کیا گیا کہ سلمان خان نے انہیں اپنی فلم ‘دبنگ 3’ میں آنے کی آفر دی ہے اور آپ کو انہیں انکار کرنا ہے، تو صبا نے کہا کہ سلمان خان بہت چھچھورے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جب صبا قمر سے

 

اس حوالے سے فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایک مزاحیہ شو تھا، اس میں ایسا کچھ نہیں تھا، کافی ود کرن میں کیا کچھ نہیں ہوتا؟ میں سب کو پسند کرتی ہوں، سلمان خان بہت بڑے سپر اسٹار ہیں، میں ان کے بارے میں کچھ بھی بْرا کیوں کہوں گی’۔خیال رہے کہ صبا قمر بولی وڈ معروف اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ‘ہندی میڈیم’ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جو ان کی پہلی بولی وڈ فلم ہے۔۔نجی چینل کے مارننگ شو میں صبا قمر سے میزبان نے بولی وڈ اداکار ہریتھک روشن، سلمان خان، رنبیر کپور، عمران ہاشمی وغیرہ کے حوالے سے کئی سوالات کیے، جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔میزبان نور نے صبا قمر کو ایک کھیل کھیلنے کو کہا جہاں انہیں بولی وڈ اداکاروں کی تصاویر دکھائی گئی، اور ان سے سوالات کے جوابات مانگے۔اس دوران جب صبا قمر سے سوال کیا گیا کہ اگر ہریتھک روشن انہیں شادی کی پیشکش کریں تو وہ کیا کہیں گی، جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میں دو بچوں کے باپ سے شادی نہیں کرنا چاہتی’، تاہم بعدازاں انہوں نے کہا کہ وہ ان کی پسند نہیں ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…