اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سارہ خان کے بعد اور مشہور و معروف بھارتی اداکارہ نے پاکستان میں کام کرنے کا اظہار کر دیا

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی ) بھارتی فنکاروں کے بعد پاکستانی پروڈیوسرز نے فلموں اور ڈراموں کیلئے ایرانی اور ترکی کے فنکاروں سے رابطے شروع کر دیئے ۔ کئی ہدایتکاروں نے زیر تکمیل فلموں کیلئے ترکی اور ایرانی فنکاروں کو کاسٹ کرکے خفیہ طور پر کام شروع کردیا ہے ۔ ہدایتکار خالد خان نے گزشتہ برس اپنی زیر تکمیل فلم زہر عشق کی عکسبند ی ترکی کے شہر استنبول میں کی تو

 

پاکستانی فنکاروں کیساتھ ترکی کے فنکاروں کو بھی فلم میں کام کے مواقع دیئے تاہم اب ٹی وی ڈراموں کے باصلاحیت ہدایتکار عابس رضا نے بھی پروڈیوسر محمد خالد بھٹی کی فلم مان جائو نہ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کر دیا ہے ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستانی فنکاروں کیساتھ ساتھ انہوں نے ایرانی ماڈل و اداکارہ مندانہ کریمی کو مذکورہ فلم میں کاسٹ کیا ہے اورخفیہ طور پر ان کا کام فلمائے جانے کی بھی اطلاعات ہیں،مندانہ کریمی ایرانی اور بین الاقوامی کمرشل کرنے کے بعد 2015 میں تین ماہ کے معاہدے پر ممبئی ایک پراڈکٹ کی ماڈلنگ کیلئے آئیں لیکن اب تک ممبئی میں ہی سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ وہ اپنے ہندو بوائے فرینڈ گروور گپتا کیساتھ شادی کرچکی ہیں ، انہوں نے ٹی وی شو بگ باس سیزن 9 میں حصہ بھی لیا اور ٹاپ تھری میں شامل رہیں جبکہ بھارتی فنکاروں شاہ رخ خان ، سیف علی خان ، ارجن کپور ، کرینہ کپور ، شاہد کپور و دیگر کیساتھ کئی ٹی وی کمرشلز کرچکی ہیں ۔ مندانہ نے بھارتی فلم رائے سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ۔ گزشتہ برس ان کی بطور سولو ہیروئین فلم کیا کول ہیں ہم 3 ریلیز ہوئی جبکہ دیگر فلموں میں بھاگ جونی ، میں اور چارلس شامل ہیں ۔ 28 سالہ مندانہ کریمی کا تعلق ایران کے اسلامی گھرانے سے ہونے کے باوجود انہوں نے پہلی سروس بطور ایئر ہوسٹس کی ، بعد ازاں وہ بین الاقوامی سطح پر ماڈلنگ کے شعبے میں آگئیں ۔ ہدایتکار عابس رضا نے

 

پاکستانی فلم مان جائو نہ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے ۔ اسے فلم کریو موشن پکچرز کے تحت بنایا جا رہا ہے جس کی کہانی عاصمہ نبیل اور احسن رضا نے مشترکہ طور پر لکھی ہے ۔ فلم کے فنکاروں میں عدیل چودھری ، حاجرہ یامین ، ایاز سموں ، اسماعباس، غناعلی کے علاوہ ٹی وی و فلم کے اداکار آصف رضا میر بھی شامل ہیں ۔ آصف رضا میر طویل عرصے بعد فیچر فلم میں نظر آئینگے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک درجن سے زائد پاکستانی ٹی

 

وی اور فلم پروڈیوسرز نے بھارتی فنکاروں کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونے پر ان فنکاروں کو پاکستانی فلموں کی شوٹنگ کیلئے مد عو کریں گے جبکہ ایرانی و ترکی کے فنکاروں کو بھی لائن اپ کرنے میں مصروف ہیں ۔ ان میں ان کی ترجیحات میں مسلم فنکار شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…