اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان

datetime 9  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ سے مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے وفد نے ملاقات کی جس میں انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کیا۔وفد نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اس کے علاوہ انتخابی مہم، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی کی انتخابی تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو اپنی آزادانہ رائے کے مطابق نمائندے منتخب کرنے کے لیے سازگار اور پرامن ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں شفاف، غیرجانبدار اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام کے ووٹ کا تحفظ اور انتخابی عمل کی ساکھ ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، مسلم لیگ (ن)بھرپور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے تمام انتخابی حلقوں میں بھرپور حصہ لے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…