ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 9  جولائی  2026 |

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ میں نجی ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے ایک بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق چھٹی کلاس کی طالبہ نعیمہ روزمرہ کی طرح اپنے گھر سے ٹیوشن پڑھنے گئی تھی جہاں واش روم سے اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی اور اے ایس پی گلبرگ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔مقتولہ بچی کے تایا عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نعیمہ اپنی بہن کے ہمراہ گھر سے ٹیوشن پڑھنے گئی تھی، ہمیں ساڑھے 4 بجے ٹیوشن سینٹر سے اطلاع ملی کہ نعیمہ بیہوش ہو گئی ہے۔ورثا ء کے مطابق بچی کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کے مطابق پولیس نے حقائق کا جائزہ لینے کے بعد بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی سائنسی اور روایتی خطوط پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے تاہم موت کی اصل وجہ اور واقعے کے حقیقی محرکات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ اور مزید تفتیش کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…