جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عامر خان کو ایسی خبر مل گئی کہ خوشی سے جھوم اٹھے

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رئیس ہو یا قابل،اِس پہلوان کے سامنے سارے پہلوان فیل ہو گئے،عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے ہندی فلم سینما کی آل ٹائم بلاک بسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔بھارتی پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر بنی فلم نے ہندی فلم سینما میں تاریخ رقم کر دی،فلمی ناقدین اور تجزیہ کاروں نے ’’دنگل‘ کو ہندی فلم سینما کی آل ٹائم بلاک بسٹر قرار دے دیا۔

فلم بھارت بھر سے 383 کروڑ روپے کما چکی ہے اور چارسو کروڑ کلب کی بنیاد رکھنے جا رہی ہے ۔دوسری جانب  عامر خان کی فلم دنگل بالی وڈ انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے۔گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم نے باکس آفس پر 5.5کروڑ ڈالرز سے زائد جمع کئےہیں۔عامر نے اس سنگ ِ میل کو عبور کرنے کی خوشی کا اظہار ٹوئٹرپر کیا۔انہوں  نے لکھا کہ میں دنگل کو ملنے والی محبت سے لبریز ہو گیا ہوں۔ میرے لئےیہ اب تک کا سب سے زبردست ردعمل ہے۔میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔گزشتہ دہائیوں میں عامر کو ان کی معیاری فلموں کی وجہ سے خوب سراہا گیا ہےاور ان کی فلموں نے شاہ رخ خان کی فلموں سے زیادہ کمائی کی ہے۔ یہاں تک کہ آئی ایم ڈی بی عامر خان کو ان کی فلموں کی کامیابی کے سبب بالی وڈ کا حاکم مانتا ہے۔اب 2014 کی ‘پی کے’کے بعد دنگل کی غیر معمولی کامیابی کے بعد عامر خان سب کو پچھاڑ کر بالی وڈ کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ 2013 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم  دھوم 3 بھی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔بے شک 51 سالہ اداکار نے یہ باربار ثابت کیا ہے کہ وہ شاہ رخ سے زیادہ بڑے اسٹارہیں۔شاہ  رخ خان جو بالی وڈ پر دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے بعد سے حکومت کر رہے ہیں، نے 80سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اور دنیا کی نصف آبادی انہیں جانتی ہے۔

جبکہ عامر  نہ تو بالی وڈ ایوارڈ تقریبات میں جاتے ہیں نہ ہی کنسرٹ وغیرہ میں پرفارم کرتے ہیں۔شاہ رخ خان کی پچھلی فلمیں باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی ہیں۔ پچھلے سال بطور اداکار  ان کے مختلف کرداروں کو تو سراہا گیا لیکن ان کی فلم ڈیئر زندگی اور فین کی کُل آمدن 2.5کروڑ ڈالرز سے بھی کم رہی۔ ان کی آخری سپر ہٹ 2013کی چنئی ایکسپریس تھی۔تاہم 25جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم رئیس، شاہ رخ خان کیلئے باکس آفس پر کچھ کمال کرنے کیلئے ایک اچھا موقع ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…