جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

اینکر پرسن ریحان طارق 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

datetime 9  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لندن سے لاہور پہنچنے والے اینکر پرسن اور پوڈکاسٹر ریحان طارق کو قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی (NCCIA) نے حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا،

جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی ادارے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔اطلاعات کے مطابق ریحان طارق منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو ابتدا میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے اہلکاروں نے انہیں روکا۔ بعد میں این سی سی آئی اے کی ٹیم موقع پر پہنچی اور انہیں اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔صحافی ثاقب بشیر کے مطابق ملزم کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان صابر کی مدعیت میں توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت این سی سی آئی اے کی ٹیم ریحان طارق کو جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کرنے پہنچی۔ عدالت کے باہر گاڑی سے اترتے وقت ریحان طارق نے “پاکستان زندہ باد” کے نعرے بھی لگائے۔عدالتی کارروائی کے دوران تفتیشی حکام نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ریحان طارق کو چھ روز کے لیے قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کر دیا تاکہ مزید تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…