پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر کہاں جاتاہوں؟ کنگ خان نے ایسی وجہ بتا دی کہ مداح بھی حیران رہ گئے

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)گاڑی کے ڈگی میں سامان اور انسان دونوں سما سکتے ہیں اور بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ گاڑی کی سیٹ اور ڈگی دونوں جگہ بیٹھ جاتے ہیں۔شاہ رخ خان نے بتایاکہ جب میں کسی دوست سے ملنے جانا چاہتا ہوں تو میں اپنے سر پر ہڈ پہن لیتا ہوں یا پھر گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ جاتا ہوں۔ میرا سائز ہی ایسا ہے کہ میں فٹ ہو جاتا ہوں۔
2017 میں شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں 25 سال ہو جائیں گے۔ شاہ رخ خان کی فلم’ ’رئیس‘‘ 25 جنوری کو ریلیز ہوگی جس میں ان کے ساتھ پاکستان اداکارہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی نظر آ رہے ہیں۔ 1992 میں ٹی وی کی دنیا سے فلموں میں قدم رکھنے والے شاہ رخ خان اپنے کریئر کے آغاز میں ولن کے کردار میں نظر آئے، چاہے وہ ’بازی گر‘ ہو یا ’انجام‘ یا ’ڈر‘۔ پھر بڑے پردے پر ’راہل‘ اور ’راج‘ کے نام سے انھوں نے رومانوی فلمیں کیں اور فلمیں سپر ہٹ رہیں۔ جو فلم سائن کی ان انجام اچھا ہی رہا۔شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی بات مانی ہے۔ بہت بار ایسا ہوا ہے کہ جو میں نے کیا وہ میرے لیے درست ثابت ہوا لیکن دوبارہ میں ویسا ہی کروں اور وہ صحیح ہو، یہ کیسے ہوگا مجھے پتہ نہیں۔سال در سال یکے بعد دیگرے ہٹ فلمیں آئیں۔
اب عالم ایسا ہے کہ باہر گئے تو میڈیا اور مداح انھیں گھیر لیں گے۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ ان گھر کے افراد سمجھتے ہیں کہ وہ ہر جگہ نہیں جا سکتے۔انھیں یہ معلوم ہے کہ اگر انھیں کہیں باہر کھانے جانا ہے تو میں ان کے ساتھ ہر بار نہیں جاؤں گا۔ اگر جاؤں گا تو لوگ آئیں گے ملنے، تصاویر لینے، ایک تصویر کھنچواؤ تو 10-15 اور آئیں گے۔ ہمیں اس بات سے زیادہ تکلیف نہیں۔25 سالوں میں اگر شاہ رخ خان کو لوگوں سے محبتیں ملی ہیں تو انھیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ کبھی سوشل میڈیا نے ان کی باتوں پر انھیں نہیں بخشا تو ان کی کچھ فلاپ فلموں پر خوب مذاق اڑایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…