ممبئی (این این آئی)گاڑی کے ڈگی میں سامان اور انسان دونوں سما سکتے ہیں اور بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ گاڑی کی سیٹ اور ڈگی دونوں جگہ بیٹھ جاتے ہیں۔شاہ رخ خان نے بتایاکہ جب میں کسی دوست سے ملنے جانا چاہتا ہوں تو میں اپنے سر پر ہڈ پہن لیتا ہوں یا پھر گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ جاتا ہوں۔ میرا سائز ہی ایسا ہے کہ میں فٹ ہو جاتا ہوں۔ 2017 میں شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں 25 سال ہو جائیں گے۔
شاہ رخ خان کی فلم’ ’رئیس‘‘ 25 جنوری کو ریلیز ہوگی جس میں ان کے ساتھ پاکستان اداکارہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی نظر آ رہے ہیں۔ 1992 میں ٹی وی کی دنیا سے فلموں میں قدم رکھنے والے شاہ رخ خان اپنے کریئر کے آغاز میں ولن کے کردار میں نظر آئے، چاہے وہ ’بازی گر‘ ہو یا ’انجام‘ یا ’ڈر‘۔ پھر بڑے پردے پر ’راہل‘ اور ’راج‘ کے نام سے انھوں نے رومانوی فلمیں کیں اور فلمیں سپر ہٹ رہیں۔ جو فلم سائن کی ان انجام اچھا ہی رہا۔شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی بات مانی ہے۔
بہت بار ایسا ہوا ہے کہ جو میں نے کیا وہ میرے لیے درست ثابت ہوا لیکن دوبارہ میں ویسا ہی کروں اور وہ صحیح ہو، یہ کیسے ہوگا مجھے پتہ نہیں۔سال در سال یکے بعد دیگرے ہٹ فلمیں آئیں۔ اب عالم ایسا ہے کہ باہر گئے تو میڈیا اور مداح انھیں گھیر لیں گے۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ ان گھر کے افراد سمجھتے ہیں کہ وہ ہر جگہ نہیں جا سکتے۔انھیں یہ معلوم ہے کہ اگر انھیں کہیں باہر کھانے جانا ہے تو میں ان کے ساتھ ہر بار نہیں جاؤں گا۔ اگر جاؤں گا تو لوگ آئیں گے ملنے، تصاویر لینے، ایک تصویر کھنچواؤ تو 10-15 اور آئیں گے۔ ہمیں اس بات سے زیادہ تکلیف نہیں۔25 سالوں میں اگر شاہ رخ خان کو لوگوں سے محبتیں ملی ہیں تو انھیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ کبھی سوشل میڈیا نے ان کی باتوں پر انھیں نہیں بخشا تو ان کی کچھ فلاپ فلموں پر خوب مذاق اڑایا گیا ہے۔
جب کسی دوست سے ملنا ہو تو کیا کام کرتا ہوں ؟ کھڑوس سے دکھنے والے شاہ رخ خان کے انکشاف نےپوری دنیاکوحیران کر دیا
17
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں