ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

مشہورپاکستانی کرکٹر کی اہلیہ بھارت کی معروف ترین فلمی اداکارہ سوناکشی سنہا کی والدہ ہیں ۔۔۔ نئے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا ۔۔ وہ پاکستانی کرکٹر کون ہیں ؟

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں طرح طرح کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں جن کا حقیقت سے دور تک بھی تعلق نہیں ہوتا۔ ایسی ہی ایک افواہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے بارے میں گردش میں ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی ماں پونم سنہا کی حقیقی بیٹی نہیں ہیں بلکہ وہ اپنے باپ شتروگھن سنہا اور اداکارہ رینارائے کی ناجائز بیٹی ہیں۔یہ افواہ اس وقت پھیلی جب سوناکشی سنہا نے 2010ءمیں سلمان خان کے مدمقابل دبنگ فلم میں انٹری دی۔

مداحوں کو یہ دیکھ کرشدید حیرت ہوئی کہ سوناکشی سنہا کا ناک نقشہ اپنی ماں پونم سنہا کی بجائے ماضی کی اداکارہ رینارائے سے ملتا ہے۔ اس افواہ کو شتروگھن سنہا اور رینارائے کے ماضی کے معاشقے نے اور زیادہ تقویت دی جس کے بعد ہر طرف سے سوالات کی بوچھاڑ ہو گئی۔ واضح رہے کہ اداکار شتروگھن سنہا اور اداکارہ رینارائے کا سات سال تک معاشقہ چلتا رہا ہے۔ 1980ءمیں شتروگھن سنہا نے پونم سنہا سے شادی کر لی تھی لیکن شادی کے بعد بھی ان کا رینارائے سے معاشقہ چلتا رہا اور اس بات کا انہوں نے اپنی سوانح حیات میں بھی اعتراف کیا ہے۔ سوناکشی کی والدہ ہونے کے حوالے سے رینارائے نے تمام خبروں کی تردید کر دی تھی اور کہا تھا کہ جب انہوں نے ایک فلم میں کام کیاتو انہیں خود بھی اداکارہ آشاپاریکھ کی بیٹی قرار دیا گیا تھا۔ بظاہر دیکھا جائے تو سوناکشی اور رینارائے میں بے حد مماثلت ہے اور 2013ءمیں بننے والی فلم ہمت والا میں بھی سوناکشی نے رینارائے کی طرح کا روپ دھارا تھا لیکن مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بالی ووڈ پر نظر رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ سوناکشی سنہا 1987ءمیں پیدا ہوئی تھیں جبکہ ان کے والد نے 1980ءمیں شادی کی تھی اور ان کا رینارائے سے شادی کے بعد بھی 1981ءتک معاشقہ چلتا رہا ہے۔ رینارائے نے پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان سے یکم اپریل 1983ءکو کراچی میں شادی کر لی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی صنم خان ہے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…