ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے ’رئیس‘ کی مشکلیں ابھی کم نہیں ہوئیں ٗ شیو سینا نے ڈسٹری بیوٹرز کو دھمکی آمیز خط لکھنا شروع کردئیے۔ریاست چھتیس گڑھ کے ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق شیو سینا یوتھ ونگ نے انہیں دھمکی آمیز خط لکھا ٗ خط میں فلم ریلیز کرنے پر نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی ۔ڈسٹری بیوٹر کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اودے ٹھاکرے کے نوٹس میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خبروں کی گردش سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی بے حد پریشان نظر آرہی ہیں چونکہ ان کی یہ فلم شروع دن سے ہی بے انتہا مشکلات کا شکار رہی ہے۔