بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کشیدہ حالات میں بھارت کی معروف اور سب کی پسندیدہ اداکارہ نیوائیر منانے لاہور پہنچ گئیں

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)کشیدہ حالات میں بھارت کی معروف اور سب کی پسندیدہ اداکارہ نیوائیر منانے لاہور پہنچ گئیں ۔ بالی ووڈ کی انتہائی معروف اداکارہ اور مہیش بھٹ کی بیٹی پوجابھٹ نیوائیر لاہور میں منائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق پوجا بھٹ واہگہ بارڈ کے راستے مختصر دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے۔ پوجا بھٹ جنون گروپ کے معروف گلوکارعلی عظمت کی دعوت پرنجی دورے پرپاکستان آئی ہیں۔وہ اپنے دورے کے دوران شوبزشخصیات سے ملاقات کریں گی اورلاہورکے تاریخی اورتفریحی مقامات کی سیرکریں گی۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ پوجابھٹ نیوائیرلاہورمیں منائیں گی۔
جبکہ دوسری طرف سال کے آخری لمحات میں قارئین کیلئے حیران کن خبر یہ ہے کہ آج 12بجے ہم نئے سال میں داخل نہیں ہونگے کیونکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سال 2017 کے آغاز میں تھوڑی سی تاخیر ہو جائے گی۔ رپورٹس رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی نیشنل فزیکل لیبارٹری کے ماہرین زمین کی گردش کو وقت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے 2016ء میں ’’لیپ کا ایک سیکنڈ‘‘ بھی شامل کریں گے جس سے اس سال کی طوالت دیگر سالوں کی نسبت ایک سیکنڈ زیادہ ہو جائے گی۔ لیپ کا یہ سیکنڈ31دسمبر کو 23:59:59پر داخل کیا جائے گا، یعنی 2016ء کے آخری گھنٹے کا 59واں سیکنڈ دو بار نمودار ہو گا یا دو سیکنڈ کے برابر طویل ہو گا۔ اس طرح 2016 کا آخری منٹ 61سیکنڈ کا ہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق جس طرح زمین کی اپنے محور کے گرد گردش کی رفتار کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے لیکن مجموعی طور پر بتدریج اس میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ رفتار کی اسی کمی و بیشی کی وجہ سے زمین کی گردش اور وقت میں فرق آ جاتا ہے جسے دوبارہ ہم آہنگ کرنے کے لیے لیپ کا سیکنڈ شامل کرنا پڑتا ہے۔ کسی بھی سال میں یہ 27ویں بار لیپ کے سیکنڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…