جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

بے پناہ ٹیلنٹ ہونے کے باوجود فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے، مہوش حیات

datetime 27  دسمبر‬‮  2016 |

اہور( آن لائن ) معروف اداکارہ وماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اگر آج دنیا بھرکی اکانومی پرراج کر رہے ہیں تواس میں سب سے اہم کرداربلاشبہ جدید ٹیکنالوجی کا ہی ہے۔ خاص طورپرفنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی بات کی جائے تو پھرجہاں لوگوں کوانٹرٹین کرنے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے والوں کو آج عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، وہیں ان کی قابلیت کے ڈنکے بھی بجتے ہیں۔ ہالی وڈ اس حوالے سے سرفہرست مانا جاتا ہے جس اندازسے فلم انڈسٹری سے وابستہ تکنیک کاروں نے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کیا ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ مہوش حیات نے کہا کہ بس یوں سمجھ لیجئے کہ جدید ٹیکنالوجی کی ایجادات اکثرحیران کردیتی ہیں۔ بلاشبہ ہالی وڈ کے علاوہ دیگرمغربی ممالک سمیت ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری بالی وڈ بھی اس معاملے میں خاصی کوشش کرتی رہتی ہے لیکن ابھی تک اس کو وہ مقام نہیں مل سکا، جس کا وہاں چرچا کیا جاتا ہے مگرایک بات ضرور ہے کہ وہاں پرفلم ہی نہیں، ٹی وی ڈرامے، تھیٹر، رقص، میوزک اورفیشن کے شعبوں کومنفرداورحیرت انگیز بنانے کے لیے خاصا کام ہورہا ہے اوراس کی بدولت انہیں بہتربزنس بھی مل رہا ہے۔ ایک طرف سیٹلائٹ چینلز کی دوڑ میں وہ بہت آگے بڑھ چکے ہیں اوراسی طرح فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں بھی وہ اپنی پہچان تیزی سے بناتے ہوئے ہالی وڈ کے قریب پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔ اس سلسلہ میں پاکستان میں فنون لطیفہ کے تمام شعبے ( جن میں فلم، ٹی وی ، تھیٹر، میوزک، رقص اورفیشن قابل ذکرہیں) اور اس سے وابستہ افراد تاحال بے پناہ ٹیلنٹ ہونے کے باوجود وسائل کی کمی کے خلاف جاری جنگ لڑرہے ہیں۔#/s#



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…