ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی اور فلم نے پہلے روز ہی کروڑوں کی کمائی کرلی ہے۔بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے آتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے شروع کردیئے ہیں اور فلم نے باکس آفس پر کمائی میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔ فلم نمائش کے پہلے روز بھارت میں 29 کروڑ 78 لاکھ کی کمائی کرکے سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔فلمی پنڈتوں نے ’’دنگل‘‘ کو سلمان خان کی فلم ’’ سلطان‘‘سے بہتر قرار دیتے ہوئے باکس آفس پر 3 دن میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ فلم کو دنیا بھر میں بھی مثبت ردعمل مل رہا ہے اور فلم نے امریکا اور کینیڈا میں 3 دنوں میں 11 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے فلم میں پہلوان کا کردار ادا کیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
اینکر پرسن ریحان طارق 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے



















































