بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملکہ ترنم نور جہاں کو ٹریبیوٹ ۔۔ ارشد خان چائے والا کیا کرنے جا رہے ہیں؟ 

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معروف گلوکارہ مسکان جے نے نئے سال کے موقع پرملکہ ترنم نورجہاں کوٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے بننے والے اپنے میوزک وڈیو میں ارشد خان العمروف چائے والا کوبطورماڈل سائن کرلیا۔اسلام آباد اورمری کی خوبصورت لوکیشن پرشوٹ کیے جانے والے اس وڈیومیں جہاں مسکان جے، مقبول پنجابی گیت ’’بے پروائی‘‘ کوپیش کرینگی، وہیں ان کے ساتھ ارشد خان ایکٹنگ کے جوہر دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ گیت نئے سال کے موقع پرتمام پاکستانی چینلز سے آن ائیر کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسکان جے کا کہنا تھا کہ ملکہ ترنم نورجہاں ہمارے ملک کی عظیم گلوکارہ تھیں۔

ان کے گیت، غزلیں اورملی نغموں کوغورسے سن کرہی نوجوان گلوکاربہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ میں جہاں میڈم نورجہاں کی بہت بڑی مداح ہوں، وہیں ان کو اپنی استاد بھی مانتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے نئے سال کے موقع پراپنے چاہنے والوں تحفہ پیش کرنے کے لیے ایک ایسے گیت کا انتخاب کیا ہے، جوپہلے ہی بے حد مقبول ہے لیکن ہم نے اس گیت کی کمپوزیشن اورمیوزک ارینجمنٹ میں دورحاضر کے مطابق کچھ مثبت تبدیلیاں کرنے کے بعد مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا تھا۔اس گیت کوجب میوزک حلقوں میں سنایاگیا توزبردست رسپانس سامنے آیا۔ اسی لیے میں نے اس وڈیو کوبنانے کے لیے کثیرسرمایہ خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پرراتوں رات شہرت کی بلندیوں کوچھونے والے ارشد خان چائے والا کوبطورماڈل سائن کیا۔ وہ کم گو ضرور ہے لیکن اس میں ایکٹنگ کے جراثیم موجود تھے۔یہی وجہ ہے کہ جب ہم نے وڈیو شوٹ کرنے کے لیے اسے کیمرے کی آنکھ میں آنکھیں ڈالنے کوکہا تو وہ بالکل نہ گھبرایا اورسینئرز کی رہنمائی کے ساتھ بہترین کام کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس گیت کولانچ کرنے سے پہلے ہم لاہورمیں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کرینگے، بلکہ اس موقع کو یادگاربنانے کے لیے پرفارمنس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پرمیری اورارشد خان چائے والا کی پرفارمنس بھی متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…