کراچی (این این آئی)سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا سے تفتیش کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن غربی اخترفاروق کریں گے۔جے آئی ٹی میں حساس اداروں آئی بی، ایم آئی، آئی ایس آئی، رینجرز، اسپیشل برانچ، اور سی ٹی ڈی کے نمائندے شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم عبدالرحمان عرف بھولا کو بنکاک سے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرکے کراچی لائی تھی۔