ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈمیں قدم رکھنے والی پاکستانی خوبرواداکارہ صباقمرکے بارے میں انکشاف ہواہے کہ انہوں نے بھارت میں شادی کرلی ہے ۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق صباقمرکی شادی کی خبریں اس وقت زیرگردش ہیںاس حوالے سے معروف ہالی ووڈفنکارعرفان خان نے بھی کہاہے کہ انہوں نے صباقمرکی شادی کے بارے میں سن چکاہوں ۔ عرفان خان نےاپنی فلم میں صباقمرکوکاسٹ کرنے کی تصدیق کی
ہے اورکہاہے کہ پاکستانی اداکارہ کے متباد ل کےطورپرکسی اوراداکارہ کوکاسٹ نہیں کیاہے ۔اس دوران ایک سوال کے جواب میں عرفان خان نے کہاکہ میں نے بھی سناہے کہ صباقمرنے کسی بھارتی سے شادی کرلی ہے اوروہ اب بھارتی شہری بن گئی ہیں ۔تاہم ابھی تک صباقمرنے اپنی شادی کی تصدیق یاتردید نہیں کی ہے اورانکے اپنے بیان سے ہی معلوم ہوگاکہ انہوں نے بھارت میں شادی کی ہے یایہ صرف افواہیں ہیں ۔



















































