جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

’’اس پاکستانی اداکارہ کو ہم بھارت لے آئیں گے‘‘ بالی ووڈ کے معروف فلمساز نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی (این این آئی)بھارت میں ویسے تو پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باعث فواد خان اور علی ظفر اپنی فلموں ’اے دل مشکل‘ اور ’ڈئیر زندگی‘ کی تشہیر کا حصہ نہیں بن سکے، تاہم فلم ’’رئیس‘ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے فلم کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو انہیں بھارت

لے کر آئیں گے۔فلم’’رئیس‘‘ کا پہلا ٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے، اس ایونٹ میں شاہ رخ خان، نوازالدین صدیقی اور راہول ڈھولکیا موجود تھے، جبکہ ماہرہ خان حالات کے باعث اس کی ریلیز کا حصہ نہیں بن سکیں۔

تاہم جب راہول ڈھولکیا سے ماہرہ خان کی غیر موجودگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ماہرہ کو فلم کی پروموشنز کا حصہ بنانے کے لیے بھارت لائیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ بھارتی حکومت ماہرہ کے ہندوستان آنے پر کسی قسم کی پابندی عائد کرے گی، ایسا نہیں ہے کہ وہ پاکستان سے آنے والوں کو ویزا دینا بند کردیں، تو جب بھی ہم ماہرہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کریں گے وہ یہاں موجود ہوں گی۔واضح رہے کہ فلم ’’رئیس‘‘ کے ٹریلر میں بھی ماہرہ خان کو باخوبی انداز میں پیش کیا گیا۔

ماہرہ خان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم’’رئیس‘‘ میں وہ شاہ رخ خان کی اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر اور نواز الدین صدیقی پولیس اہلکار کے طور پر شامل ہوں گے۔فلم’’رئیس‘‘ اگلے سال 25 جنوری کو ہریتھیک روشن کی فلم’’قابل‘‘ کے مدمقابل ریلیز کی جائے گی۔شاہ رخ خان نے بھی فلم’’رئیس‘‘ کے ٹریلر کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ بولا تھا نہ میں نے، لو میں آگیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…