ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھری محفل میں رنبیر کپور کی ایسی شخصیت کےہاتھوں عزت کی دھجیاں کہ سب دنگ رہ گئے

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپورکی بھری محفل میں بے عزتی کرڈالی۔بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے نوجوان اداکار رنبیر کپور، ہدایتکار راج کمار ہیرانی اور پروڈیوسر کے ہمراہ سنجو بابا کے گھر پہنچے جہاں ملاقات میں رنبیر کو فلم سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے شراب کے نشے میں دھت سنجے دت نے سب کے سامنے رنبیر کپور کی بے عزتی کرڈالی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے گھر میں موجود نوجوان اداکار کی فلموں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم بنانا چاہتا ہوں جس کا نام لڈو ہوگا پھر اس کے بعد امرتی، جلیبی اور پیڑا نامی فلمیں بھی بناؤں گا تاہم شراب کے نشے میں دھت سنجے دت نے یہیں بس نہیں کیا بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ میں نے حال ہی میں تمہاری فلم ’’برفی‘‘ دیکھی لہٰذا تم نے کیا سوچ کر یہ فلم میں کام کیا ہے اور تم میری زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کررہے ہو لیکن مجھے علم نہیں، تمہیں کس طرح کاسٹ کرلیا حالانکہ ابھی تمہیں کچھ بہادر نظر آنے والی فلموں میں کام کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…