بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

سلمان خان کی 9 سال بعد اپنے بیٹے سے ملاقات،دبنگ خان خوشی سے نہال

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارسلمان خان اپنے مشکل ترین شیڈول کے ساتھ ہمیشہ مصروف ہی رہتے ہیں لیکن اپنی فیملی کو بھی بھر پوروقت دیتے ہوئے اکثرتقریبات میں ان کے ہمراہ خوش نظر آتے ہیں لیکن اس وقت اداکار کی خوشی دیدنی تھی جب وہ اپنے ہی بیٹے سے 9 سال بعد ملے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘‘پارٹنر’’ میں ان کے بیٹے ‘‘روہان’’ کا کردارادا کرنے والے علی حاجی اچھے خاصے بڑے ہوگئے ہیں جنہیں اب پہچاننا بھی مشکل ہوگیا ہے۔سلمان خان کی اپنے آن اسکرین بیٹے سے ملاقات پروگرام بگ باس 10 کے سیٹ پرہوئی۔ علی حاجی نے اپنی اورسلمان خان کی تصویرسوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر شئیر کیں اورلکھا کہ ‘‘وقت بس لمحے میں ہی گزرگیا’’۔ علی حاجی نہ صرف فلم ‘‘پارٹنر’’ میں سلمان خان کے بیٹے بنے تھے بلکہ وہ عامرخان اور کاجول کی فلم ‘‘فنا’’ سمیت رانی مکھرجی اورسیف علی خان کی فلم ‘‘تا را رم پم پم’’ میں بھی ان کے بیٹے کا کردار ادا کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…