جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کے ہمسفر سے متعلق بتا کر سب کو چونکا دیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ جیون ساتھی کا خوبصورت ہو نا یا نا ہونا میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔عالیہ بھٹ فلموں میں اداکاری کے علاوہ اپنے افیئرز کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں اور اب تک کئی اداکاروں کے ساتھ ان کے افیئرز رہے ہیں جس میں شاہد کپورسمیت دیگر شامل ہیں جب کہ اداکارہ کا نوجوان اداکار سدھارتھ کے ساتھ بھی طویل عرصے تک معاشقہ رہا اور معاملہ شادی تک بھی پہنچ گیا تھا لیکن دونوں کے درمیان اختلافات کے باعث علیحدگی ہوگئی تاہم اب اداکارہ نے اپنی زندگی کے ہمسفر سے متعلق بتا کر سب کو چونکا دیا ہے۔عالیہ نے اپنی فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان سے ان کے ہونے والے دولہاسے متعلق سوال کیاگیا جس پر اداکارہ کا کہناتھاکہ جیون ساتھی کا خوبصورت ہو نایا نا ہونا میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے لیکن وہ ایک اچھا ،ہنس مکھ اور ذمہ دار قسم کا انسان ہونا چاہئے جو صرف مجھ سے پیار کرے۔واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں شاہ رخ خان بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…