پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بالی ووڈاداکارہ ملائیکہ شراوت کوتین افراد جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھےنے تشددکانشانہ بنایا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ملائیکہ شراوت کوانکے فلیٹ میں بندکرکے تین ماسک پہنے افراد نے تشدد کیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈاداکارہ ملائیکہ شراوت جوکہ جمعہ کے روزپیرس پہنچی تھیں اورانہوں نے وہاں پرایک بین الاقوامی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیناتھاکہ وہ اپنے فلیٹ میں موجود تھیں توان کے دوازے پردستک ہوئی جب اداکارہ نے دروازہ کھولاتوتین ماسک پہنے افراد نے ان کوپکٹرکرزدوکوب کیاجس سے ان کے چہرے پرزخم بھی آئے
۔ان تینوں افراد نے کوئی ایک لفظ کہے بغیرملائیکہ شراوت پرآنسوگیس پھینکی اوراس کے بعد بھاگ گئے جس کے بعد ملائیکہ شراوت اوران کی دوست نے ایمرجنسی سروس پروالوں کوواقعہ کی کال کی ۔تحقیقاتی اداروں نے اس سلسلے میں اپناکام شروع کردیاہے کہ آیاوہ افراد پیشہ ورڈاکوتھے یاکہ ان کے مقاصد کچھ اورتھے ابھی تک کوئی حتمی تفصیل نہ تواداکارہ اورنہ ہی پیرس پولیس کی طرف سے سامنے آئی ہے ۔