جمعرات‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2024 

’’ہسپتال کے نام پرجمع فنڈ ز سے موج مستیاں‘‘ اداکارہ میرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں‘ معاملہ نیب میں پہنچ گیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور (آئی این پی) اسٹیج اداکارہ ندا ملک نے فلم سٹار میرا کے ہسپتال کے نام جمع ہونیوالے فنڈ ز کی تحقیقات کیلئے نیب کو درخواست دینے کا اعلان کر دیا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندا ملک نے کہا کہ فلم سٹار میرا ہسپتال کے نام پرلوگوں سے لاکھوں روپے فنڈز لے چکی ہے مگر اب انکو اپنی موج مستی کیلئے استعمال کر رہی ہے جسکے خلاف میں نے اپنے وکلا کو درخواست کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے ہم ہسپتال کے نام پر جمع ہونیوالے فنڈز کی تحقیقات کیلئے نیب کو درخواست دیں گے تاکہ میرا کے اصل چہرے کو بے نقاب کیاجاسکے۔
واضح رہے کہ گھریلو جھگڑوں اور غیر ضروری مصروفیات کے باعث میرا نے ہسپتال کا منصوبہ غیر اعلانیہ طور پر ختم کردیا ہے جبکہ ہسپتال کی تعمیر کے لئے دنیا بھر سے اکٹھے کئے گئے فنڈز اچانک غائب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق میرا نے دو سال قبل اپنی والدہ شفقت زہرہ بخاری کے نام پر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے انہوں نے پہلے قصور کے نزدیک زمین حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ارسل وقار گھمن نے انہیں زمین دینے کا اعلان کیا لیکن میرا کی غیر سنجیدگی کے باعث ہسپتال کی تعمیر تو دور کی بات بلکہ اس کا نقشہ تک نہ بنایا جاسکا جبکہ دوسری طرف میرا نے ہسپتال کی تعمیر کے لئے پاکستان اور بیرون ملک سے لاکھوں روپے فنڈز بھی اکٹھے کئے۔ اسی مقصد کے لئے میرا امریکہ میں اپنے دوست کیپٹن نوید کے پاس بھی گئی جس نے انہیں وہاں کے مخیر لوگوں سے لاکھوں ڈالر لے کر دئیے جس کا اعلان میرا نیا مریکہ سے واپسی پر میڈیا کے سامنے بھی کیا جبکہ اس کے علاوہ بھی وہ اکثر فنڈز کے لئے مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات سے ملتی رہی ہیں جبکہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ ہسپتال کی تعمیر کے لئے اس کی مدد کی جائے۔
کیپٹن نوید سے ان کے روابط ابھی تک قائم ہیں جو ان سے ملنے اکثر پاکستان آتے رہتے ہیں یا میرا ان سے ملنے بیرون ملک جاتی رہتی ہیں۔ اداکارہ میرا کیش وبز سرگرمیوں میں فضول خرچی پر بہت بحث ہوتی رہی ہے۔ہسپتال بنانے کا پراجیکٹ بھول کر اپنی ہوم پروڈکشن کیلئے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا کیمرہ خریدا تھا۔ میرا جو غریبوں کے حقوق اور ان کے علاج کی غرض سے ہسپتال بنانے کی مہم میں مصروف رہی ہیں۔ انہوں نیا پنی جیب سے گزشتہ ماہ 1 کروڑ 35لاکھ روپے کا قیمتی کیمرہ خریدلیا تھا جس سے وہ اپنی فلمیں، کمرشلز اور ڈرامے بنانے کا پروگرام رکھتی ہیں۔ دوسری طرف سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ہسپتال کے پراجیکٹ کیلئے مختلف ممالک میں جاکر چندہ مانگتی رہی ہیں اور دوسری جانب ہسپتال پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے قیمتی کیمرہ خرید کر مذاق کیا گیا۔ اسی رقم سیا داکارہ میرا ہسپتال کا ایک بلاک مکمل کرسکتی تھیں۔ شوبز حلقوں نے میرا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف بی آر کو اداکارہ میرا کے گوشوارے چیک کرنے چاہئیں۔ دوسری طرف اداکارہ میرا نے فلاحی کاموں کو پس پشت ڈالتے ہوئے نئی گاڑی بھی خریدی تھی جو غالباً تین ماہ پہلے خریدی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…