جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

’’ہسپتال کے نام پر اکٹھا کیا گیا چندہ ‘‘ میرا نے چندے سے کیا چیز خرید لی ؟

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور( آن لائن ) گھریلو جھگڑوں اور غیر ضروری مصروفیات کے باعث میرا نے ہسپتال کا منصوبہ غیر اعلانیہ طور پر ختم کردیا ہے جبکہ ہسپتال کی تعمیر کے لئے دنیا بھر سے اکٹھے کئے گئے فنڈز اچانک غائب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق میرا نے دو سال قبل اپنی والدہ شفقت زہرہ بخاری کے نام پر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے انہوں نے پہلے قصور کے نزدیک زمین حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ارسل وقار گھمن نے انہیں زمین دینے کا اعلان کیا لیکن میرا کی غیر سنجیدگی کے باعث ہسپتال کی تعمیر تو دور کی بات بلکہ اس کا نقشہ تک نہ بنایا جاسکا جبکہ دوسری طرف میرا نے ہسپتال کی تعمیر کے لئے پاکستان اور بیرون ملک سے لاکھوں روپے فنڈز بھی اکٹھے کئے۔ اسی مقصد کے لئے میرا امریکہ میں اپنے دوست کیپٹن نوید کے پاس بھی گئی جس نے انہیں وہاں کے مخیر لوگوں سے لاکھوں ڈالر لے کر دئیے جس کا اعلان میرا نیا مریکہ سے واپسی پر میڈیا کے سامنے بھی کیا جبکہ اس کے علاوہ بھی وہ اکثر فنڈز کے لئے مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات سے ملتی رہی ہیں جبکہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ ہسپتال کی تعمیر کے لئے اس کی مدد کی جائے۔ کیپٹن نوید سے ان کے روابط ابھی تک قائم ہیں جو ان سے ملنے اکثر پاکستان آتے رہتے ہیں یا میرا ان سے ملنے بیرون ملک جاتی رہتی ہیں۔ اداکارہ میرا کیش وبز سرگرمیوں میں فضول خرچی پر بہت بحث ہوتی رہی ہے۔ہسپتال بنانے کا پراجیکٹ بھول کر اپنی ہوم پروڈکشن کیلئے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا کیمرہ خریدا تھا۔ میرا جو غریبوں کے حقوق اور ان کے علاج کی غرض سے ہسپتال بنانے کی مہم میں مصروف رہی ہیں۔ انہوں نیا پنی جیب سے گزشتہ ماہ 1 کروڑ 35لاکھ روپے کا قیمتی کیمرہ خریدلیا تھا جس سے وہ اپنی فلمیں، کمرشلز اور ڈرامے بنانے کا پروگرام رکھتی ہیں۔ دوسری طرف سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ہسپتال کے پراجیکٹ کیلئے مختلف ممالک میں جاکر چندہ مانگتی رہی ہیں اور دوسری جانب ہسپتال پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے قیمتی کیمرہ خرید کر مذاق کیا گیا۔ اسی رقم سیا داکارہ میرا ہسپتال کا ایک بلاک مکمل کرسکتی تھیں۔ شوبز حلقوں نے میرا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف بی آر کو اداکارہ میرا کے گوشوارے چیک کرنے چاہئیں۔ دوسری طرف اداکارہ میرا نے فلاحی کاموں کو پس پشت ڈالتے ہوئے نئی گاڑی بھی خریدی تھی جو غالباً تین ماہ پہلے خریدی گئی تھی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…