جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’بولڈ مناظر فلمانا مہنگا پڑ گیا ‘‘ جیا بچن نے ایشوریا کو طلاق دینے کیلئے ابھیشک بچن کو قائل کر لیا ۔۔۔ کیا ابھیشک طلاق دینے والے ہیں ؟

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ممبئی (این این آئی)خوبرو بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کو فلم میں بولڈ مناظر فلمبند کرانا مہنگا پڑ گیا‘ شوہر ابھیشک بچن کے درمیان نوبت طلاق تک پہنچ گئی‘فی الحال امیتابھ بچن اس طلاق میں آڑے آ رہے ہیں وہ اس بات پر راضی نہیں ہو رہے۔ بولڈ مناظر کرانے کے ساتھ ہی ایشوریا کی ساس نے بہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور وہیں سے ہی ان کے برے دن شروع ہو چکے تھے۔ایک بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان کسی بھی وقت طلاق ہوسکتی ہے کیونکہ نئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریا کے بولڈ سین کی وجہ سے پوری فیملی بہت ڈسٹرب ہے۔ویب سائٹ کے مطابق جیابچن نے اپنے بیٹے کو قائل کرلیا ہے کہ وہ ایشوریا کو طلاق دے دے، تاہم امیتابھ اس بات پر رضامند نہیں ہورہے۔ایشوریا نے اس سلسلے میں کچھ سینئر فلمی ہدایتکاروں کو بھی شامل کیا ہے جنھوں نے جیا بچن کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ایسا کرنے سے سوائے بدنامی کے اور کچھ ہاتھ نہیں آئے گا تاہم جیا بچن کا کہنا ہے کہ جو بدنامی انھیں ایشوریا اور رنبیر کی فلم کی وجہ سے مل چکی ہے، اس کے آگے ساری بدنامیاں ہیچ لگنے لگی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق اگر بات نہ سنبھلی تو آئندہ ماہ کے اختتام تک ایشوریا اور ابھیشک میں طلاق ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…