جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

امجد صابری کی شہادت !پاکستان کو نیا قوال مل گیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی) فن قوالی میں صابری برادران کانام کسی تعارف کامحتاج نہیں ۔غلام فرید صابری (مرحوم )اور مقبول احمد صابری (مرحوم )کے بعد یہ سلسلہ امجد فرید صابری (مرحوم) نے مزید پروان چڑھایا۔ان کی شہادت سے فن قوالی پر بہت بڑا صدمہ پہنچا، اب اس سلسلے کو آگے لے کر چلنے کاعزم کرتے ہوئے معروف قوال مقبول احمد صابری(مرحوم) کے صاحبزادے شمائل مقبول صابری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ امجد بھائی کی شہادت سے خاندان کو صدمہ پہنچاہے ان کے بعد میں اور میرے تایا زاد بھائی اپنے خاندانی کام کوآگے لے کر چل رہے ہیں، انھوں نے کہاکہ بہت کم عمری سے ہی والد سے تربیت حاصل کرناشروع کردی تھی، پہلی بار 8سال کی عمر میں فن کامظاہرہ کیا تھا، ان دنوں والد مقبول احمد صابری (مرحوم)کی مقبول قوالی ’’پیسہ بولتا ہے‘‘ کو نئے انداز سے ریکارڈ کرایا ہے ان دنوں سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہاہے، اب میں اس قوالی کی باقاعدہ وڈیو ریکارڈنگ کررہاہوں۔مجھے امید ہے میرے اس وڈیو قوالی کو شائقین یاد رکھیں گے، ہمارے ہاں فن قوالی زوال پذیرہورہی ہے مگر میں اپنی تمام تر کوششوں سے ایک نئی جدت کے ساتھ اپنے کام کو پیش کروں گا اور صابری برادران کے نام اور کام کو مزید آگے بڑھا کر ملک وقوم کا نام روشن کروں گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…