جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

شاہ رخ اورعالیہ کی ’’ڈیئرزندگی‘‘ میں علی ظفر بدستور شامل

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی ہے لیکن بالی ووڈ میں یہ افواہ گرم ہے کہ شاہ رخ خان اورعالیہ بھٹ کی ڈیئر زندگی میں علی ظفر شامل ہیں۔ایک وقت تھا جب بالی ووڈ میں پاکستانی گلوکاراوراداکار علی ظفر کے بڑے چرچے تھے انہیں ان کی شخصیت، خوش لباسی، اداکاری اور گلوکاری پردھڑا دھڑ ایوارڈ مل رہے تھے، ان ہی کے بعد کئی پاکستانی فنکاروں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا لیکن پھرایک وقت ایسا آیا کہ پاکستانی فنکاروں کے لئے بھارتی فلم نگری کے دروازے بند ہوگئے، فواد خان کی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ توبڑی مشکل سے ریلیز ہوئی لیکن علی ظفر کے لیے اچھی خبرہے کہ وہ شاہ رخ خان اورعالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’’ڈئیرزندگی‘‘ میں بدستور شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیئرزندگی کے ٹائٹل سونگ کی عکسبندی میں علی ظفر کے بجائیعالیہ بھٹ کے ساتھ طاہرراج بھاسن کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ علی ظفر کے بجائے اب یہ کردار طاہر کریں گے لیکن فلم کے پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ جس گانے کی عکسبندی کی گئی ہے وہ دراصل فلم کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔دوسری جانب فلم کی ہدایت کارہ گوری شندے نے بھی علی ظفر کے فلم میں ہونے یا نا ہونے سے متعلق کسی بھی قسم کی بات کرنے سے معزرت کرلی ہے۔ جس کے بعد یہ افواہیں پھیل گئی ہیں کہ علی ظفر ہی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…