جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کی بیٹی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو نوجوانی میں پہچاننا کسی صورت آسان نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے۔سہانا خان ممبئی کے ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں اور فلم نگری میں انٹری کی بجائے اسپورٹس کی طرف ان کا رجحان زیادہ ہے جب کہ انہیں اپنے والد کے ہمراہ بیرون ملک دوروں اور فلموں کے سیٹ پر اکثر دیکھا گیا ہے لیکن کنگ خان اپنی بیٹی کو فلمی دنیا سے دور رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان تنازعات کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں جب کہ کئی متنازع لباس زیب تن کرنے پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر کنگ خان کو تنقید کرنے والوں کو متعدد بارجواب دینا پڑا ہے۔گزشتہ دنوں شاہ رخ خان اپنی نوجوان بیٹی سہانا کے ہمراہ امیتابھ بچن کے گھر ہونے والی دیوالی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جب کہ ان تصاویر میں سہانا خان کو پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔سہانا خان کے لال رنگ کا ڈریس زیب تن کیے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور ایک بار پھر سہانا کے لباس پر تنقید کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…