جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

ہندوستان کی معروف و مشہور اداکارہ شوٹنگ کے دوران جھلس گئیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016 |

ممبئی( آن لائن )ہندوستان کی معروف اداکارہ ریما لاگو اپنے ڈرامے ’نام کرن‘ کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ریما لاگو اپنے ڈرامے کی آنے والی ایک قسط کی شوٹنگ کررہی تھیں، اسکرپٹ کے مطابق ریما لاگو کو اس سین میں خود کو جھلستے ہوئے ہی دکھانا تھا۔تاہم اس سین کی شوٹنگ کے دوران ریما کی ساڑھی میں آگ لگ گئی، کاٹن کی ساڑھی ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی، جسے ریما نے اپنے ہاتھ سے بھجانے کی کوشش کی۔ آگ کے باعث ریما کا ہاتھ جل گیا تاہم رپورٹس کے مطابق اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔بعدازاں اپنے بیان میں ریما لاگو کا کہنا تھا ’میں اب بہتر ہوں اور جلد ہی کام شروع کردوں گی، زخم زیادہ گہرا نہیں تھا اور یہ 4 سے 5 دنوں میں ٹھیک ہوجائے گا‘۔واضح رہے کہ ریما لاگو نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’ہم آپ کے ہیں کون‘، ’قیامت سے قیامت تک‘، ’ساجن‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ شامل ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…