منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالیہ بھٹ بھی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کا حصہ بن گئیں فلم میں ایشوریا رائے، رنبیر کپور، شا ہ رخ خان، فواد خان، انوشکا شرما شامل ہیں

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ بھی مداحوں کو بے انتہا انتظار کرانے والی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کا حصہ بن گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم ‘‘اسٹوڈینٹ آف دی ائیر’’ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اب تک جتنی بھی فلموں میں کام کیا ہے وہ کامیاب ہی رہیں اس لیے انہیں بہت کم عرصے میں زیادہ کامیابی سمیٹنے والی اداکارہ کا بھی اعزازحاصل ہے اور اداکارہ اب ہدایتکارکرن جوہر کی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کا حصہ بھی بن چکی ہیں۔فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی بہترین کاسٹ کے باعث مداحوں کا فلم کے لئے انتظار بڑھتا ہی جا رہا ہے جب کہ فلم کی ریلیز کے راستے میں متعدد مشکلات بھی بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ فلم میں ایشوریا رائے، رنبیر کپور، شا ہ رخ خان، فواد خان، انوشکا شرما پہلے ہی شامل ہیں اور اب عالیہ کی انٹری نے مداحکوں کا تجسس مزید بڑھا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارکرن جوہرنے عالیہ بھٹ کے فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ میں کچھ مناظرعکسبند کرائے ہیں، عالیہ کا فلم میں کردار چھوٹا لیکن بہت ہی دلچسپ ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں سینما مالکان کی نمائندہ تنظیم دی سینما اونرز ایگزیبیشن ایسو سی ایشن آف انڈیا نے بھارت کی چارریاستوں میں فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کو سنیما میں لگانے پرپابندی عائد کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…