منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

بھارت نے ایشوریا رائے پر بڑی پابندی عائد کر دی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فلم اے دل ہے مشکل بالی ووڈ میں وہ فلم ہے جس کا مداحوں کو فلم کی کاسٹ کے باعث بہت انتظارہے ٗ فلم کے ٹیزراورٹریلرکو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے جس کے بعد مداحوں کا انتظاراوربھی بڑھ گیا ہے تاہم سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کو ہدایتکار نے فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی پروموشن کرنے سے روک دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی جس کی پروموشن فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار رنبیرکپورکی جانب سے تیزی سے شروع کردی گئی ہے تاہم فلم کے ہدایتکار نے سابق ملکہ حسن اور مایہ نازاداکارہ ایشوریا رائے کو فلم کی پروموشن نے بالکل منع کردیا ہے تاہم اس کی وجہ ہر گزیہ نہیں ہے کہ اداکارہ کو چاکلیٹی ہیرورنبیرکپورکے ساتھ فلمائے گئے کچھ بے باک اورقابل اعتراض مناظرکے حوالے سے سوالات کا جواب دینا پڑیگا جس سے بچن خاندان بھی ناراض ہے۔ایشوریہ رائے بچن کو فلم کے ہدایتکارکی جانب سے تشہیرکا اس لیے منع کیا گیا کیونکہ اگرایشوریا رائے نے فلم کی اکیلے ہی پروموشن کرنا شروع کردی تو مداحوں کو یہ تاثرجائیگا کہ اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردارادا کیا ہے ٗ اداکارہ کا فلم میں ایک چھوٹا سا کردارہے۔دوسری جانب اداکارہ انوشکا شرما نے فلم میں مرکزی کردارادا کیا ہے جوآج کل اپنی نئی آنے والی امتیازعلی کی فلم ‘‘دی رنگ’’ میں مصروف ہیں تاہم انوشکا کی مصروفیت ختم ہونے کے بعد دونوں اداکارائیں ایک ساتھ فلم کو جلد پروموٹ کریں گی۔واضح رہے کہ فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ رواں ماہ 28 اکتوبرکو ریلیزکی جائیگی۔
جبکہ دوسری جانب اگر تو آپ بولی وڈ اسٹارز کے بارے میں جاننے کے لیے سرچ کرنے کے عادی ہیں تو یہ جان لیں کہ کچھ اداکاروں کے بارے میں گوگل سرچ کرنا آپ کے کمپیوٹرز کو وائرس اور میل ویئر کا شکار بناسکتی ہے۔یہ بات انٹیل سیکیورٹی کی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی جس میں ان بولی وڈ اسٹارز کی درجہ بندی کی گئی ہے جن کے بارے میں سرچ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق اگر کوئی سوناکشی سنہا کے بارے میں کچھ سرچ کرتا ہے تو اس بات کا خطرہ 11 فیصد زیادہ ہوتا ہے کہ اس کا سامنا وائرس یا میل ویئر سے ہوگا۔اگر سوناکسی سنہا پلس ٹورینٹ لکھ کر سرچ کیا جائے تو 21 فیصد امکانات کمپیوٹر کے لیے نقصان دہ کسی ویب سائٹ کھلنے کے ہوتے ہیں۔سوناکشی سنہا کے بعد دوسرے نمبر پر فرحان اختر ہیں جن کے بارے میں سرچ کرنے پر وائرس کا سامنا ہونے کا خطرہ لگ بھگ دس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔اسی طرح کرینہ کپور خان تیسرے نمبر پر کھڑی ہیں جو یہ خطرہ 8.67 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں۔ٹائیگر شیروف چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ارجن کپور کے حصے میں 5 واں نمبر آیا ہے۔تیزی سے شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپور چھٹے، کریتی سنن 7 ویں، جبکہ پریانکا چوپڑا 8 ویں نمبر پر ہیں۔شاہد کپور نویں، بپاشا باسو 10 ویں، سیف علی خان 11 ویں اور عالیہ بھٹ 12 ویں نمبر پر رہیں

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…