ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے معروف ہدایتکار کرن جوہر کو شہرہ آفاق فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران رونے پر مجبور کردیا تھا۔گزشتہ دنوں معروف ہدایتکار کرن جوہر نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی شہرہ آفاق فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے کئی دلچسپ واقعات بیان کیے لیکن انہوں نے سلمان خان کے اْس واقعے کا ذکر بھی کیا جس نے انہیں رونے پر مجبور کردیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے فلم کے گیت’’ساجن جی گھر آئے‘‘ کو فلمانے کے دوران ڈیزائنر شبینا خان کے بنائے ملبوسات پہننے سے منع کردیا تھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ جینز اور ٹی شرٹ میں ہی دولہا کی انٹری ہونی چاہیے جس سے ٹرینڈ سیٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان کو بہت منانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کسی صورت ڈیزائن کردہ کپڑے پہننے سے انکار کردیا جس پر میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور میں نے رونا شروع کردیا تاہم سلمان خان میرے رونے پر گھبرا گئے اور کالے رنگ کا پینٹ کوٹ پہننے کی حامی بھرلی۔واضح رہے کہ فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں شاہ رخ خان ، رانی مکھر جی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ سلمان خان مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔
دبنگ خان نے کرن جوہر کو رلا دیا ۔۔۔ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
پانچ سو ڈالر
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ



















































