ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نجی زندگی کے راز فاش کرنے پر ڈرائیور کو نوکری سے نکال دیا۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور 6 سال معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے جب کہ اس کے علاوہ بھی اداکارہ کی نجی زندگی میڈیا میں بحث کا حصہ رہی ہے جس پر اداکارہ پریشانی کا شکار رہیں لیکن اب اداکارہ نے نجی زندگی کے راز فاش کرنے والے کو دھر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف رنبیر کپور سے ناکام معاشقے کے بعد نجی زندگی کو سب سے خفیہ رکھ رہی ہیں لیکن اس کے باوجود اداکارہ کی نجی مصروفیات سے میڈیا کو آگاہی ملتی رہی ہے جب کہ گزشتہ دنوں نوجوان اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ ڈنر سے واپسی پر میڈیا کو دیکھ کر کترینہ کیف اپنے ڈرائیور پر سیخ پا ہوگئیں۔ اداکارہ نے سب کے سامنے ڈرائیور پر نجی زندگی کی معلومات میڈیا کو دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے خوب جھاڑ پلائی اورڈرائیور کو نوکری سے فارغ بھی کردیا۔
دوسری جانب خیریں یہ گردش کر رہی تھیں کہ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین رنبیر کپور کی حقیقی پرستار نکلی‘ دونوں کی سالگرہ بھی ایک ہی دن آتی ہے یعنی 28ستمبر کو رنبیر کپور 34 سال اور ماورا حسین 24برس کی ہو گئیں۔اگر کسی اسٹار کی سالگرہ ہو تو رات کے 12 بجتے ہی کچھ نہ کچھ دھوم دھڑکا تو ہوتا ہی ہے۔اور ایسا ہی ماورا حسین کے ساتھ بھی ہوا جو 28 ستمبر کو 24 سال کی ہوگئیں ہیں اور بارہ بجتے ہی غبارے، کیک اور تحائف وغیرہ انہیں ملنا شروع ہوگئے۔جس کی تصویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔مگر سالگرہ کی تقریب بھی ماورا کو اپنے پسندیدہ اسٹار پر توجہ مرکوز کرنے سے روک نہیں سکی۔جب ڈان امیجز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ شب رنبیر کپور کی سالگرہ کے حوالے سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی تو ماورا نے فوری طور پر بتایا کہ بولی وڈ اسٹار کی عمر غلط بتائی گئی ہے۔تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ماورا رنبیر کپور کو گوگل سے بھی بہتر جانتی ہیں اور یہ تو ایک سچے پرستار کی ہی نشانی ہے ۔ذرائع کے مطابق ماورا حسین اور رنبیر کپور کے مابین دوستی کی افواہیں ان دنوں زبان زد عام ہیں ۔
کترینہ کیف نے اپنے ڈرائیور کو نوکری سے فارغ کر دیا، وجہ انتہائی شرمناک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
عالمی طوفان کی پیش گوئی، جھوٹے نبی کا ڈراما بے نقاب، پولیس نے گرفتار کرلیا
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
-
شادی کی دعوت دینے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ















































