فلموں میں موٹر سائیکل چلانے والی بولی وڈ اداکارائیں

4  اکتوبر‬‮  2016

ممبئی (این این آئی)فلموں میں مختف قسم کے کرداروں کو نبھانے کے لیے اداکاراوں کو بہت کچھ سیکھنا پڑتا ہے۔مشکل سے مشکل کام بھی سیکھنے کے بعد اداکارائیں اپنی فلموں میں بھرپور انداز میں نبھا لیتی ہیں جس کی ایک مثال دپیکا پڈوکون ہیں جنہوں نے اپنی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں جنگ جو خاتون بننے کے لیے تلوار بازی سیکھی تھی۔اگر ایک نظر موٹر بائیک چلانے پر ڈالی جائے تو یہ وہ کام ہے جو خواتین سے زیادہ مردوں میں عام ہے تاہم کئی بولی وڈ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے فلموں میں کسی سین کے لیے بائیک چلانا بھی سیکھی اور اسے باخوبی انجام دیا۔یہاں بات صرف بولی وڈ اداکاراؤں کی اس لیے کی جارہی ہے کیوں کہ ہولی وڈ اداکاراوں میں موٹر بائیک چلانا نہایت عام ہے تاہم پاکستانی انڈسٹری کو دوبارہ ابھرے زیادہ وقت نہیں ہوا۔بولی وڈ کی کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنی فلموں میں موٹر بائیکس چلا کر سب کو حیران کردیا۔بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے 2011 کی فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں ایک موقع پر موٹر بائیک چلائی تھی، اس سین میں وہ موٹر سائیکل چلا کر اپنے دوست سے ملنے جاتی ہیں۔

کترینہ کے اس سٹائل کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔اداکارہ انوشکا شرما نے صرف ایک فلم میں نہیں بلکہ متعدد فلموں میں موٹر سائیکل چلائی تھی، ان فلموں میں ’پی کے‘، ’جب تک ہے جاں‘ اور انوشکا کی کیرئیر کی پہلی فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ شامل ہیں۔انوشکا شرما اپنی فلموں میں کئی الگ کردار کرتی رہتی ہیں اور حال ہی میں فلم ’سلطان‘ میں ان کے پہلوان بننے کے کردار کو بھی کافی پسند کیا گیا۔شردہا کپور کی فلم ’ایک ولن‘ باکس آفس پر بے حد ہٹ ہوئی تھی، اس فلم میں شردہا کپور کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔فلم میں شردہا نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو ایک بیماری میں مبتلہ ہے اور ہمیشہ خوش رہنا چاہتی ہے ساتھ میں وہ ہمیشہ اپنی موٹر سائیکل پر سفر کرتی رہی۔فلم ’کل دل‘ بہلے ہی باکس آفس پر فلاپ ہوگئی ہو تاہم اس میں پرینیتی چوپڑا کے بائیک چلانے کو کافی پسند کیا گیا تھا، فلم کے ایک سین کے دوران پرینیتی چوپڑا رنویر سنگھ کو بائیک پر بٹھا کر گھومنے جاتی ہیں۔اس فلم میں علی ظفر اور گووندا بھی شامل تھے۔فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ میں سونم کپور نے بھی ایک سین کے دوران بائیک چلائی تھی، ایسا لگتا ہے جیسے بولی وڈ اداکاراوں کو بائیک چلانے کا بے حد شوق ہے۔بولی وڈ کے کپور خاندان کی بیٹی اور سیف علی خان کی بیوی کرینہ کپور خان نے آج کل فلموں سے وقفہ لیا ہوا ہے، تاہم انہوں نے بھی اپنے کیرئیر میں ہر طرح کا کردار ادا کیا۔کرینہ نے روہت شیٹی کی فلم ’گول مال ریٹنرز‘ میں ایک سین کے دوران بائیک چلائی تھی۔دبنگ نام سے مشہور سوناکشی سنہا نے فلم ’سن آف سردار‘ میں نہ صرف بائیک چلائی تھی بلکہ اس پر کرتب بھی دکھائے تھے۔ان کے اس سٹائل کو مداحوں نے خاصہ پسند کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…