بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایشوریہ رائے نے انوشکا شرما کو ایسی بات کہہ دی کہ وہ زار و قطار ر و پڑیں‘ وجہ کیا تھی؟

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) کسی فلم میں دو بڑی اداکارائیں کام کر رہی ہوں تو ان کی آپس میں کبھی نہیں بنتی، خصوصاً بالی ووڈ میں یہ بات بہت عام ہے۔ بالی ووڈ کی نئی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے سیٹ پر بھی ایسی ہی کچھ مناظر نظر آئے جب ایشوریا رائے کے ایک جملے پر انوشکا شرما زار و قطار رو پڑیں۔تفصیلات کے مطابق جب انوشکا شرما رو پڑیں تو دیکھنے والوں کو لگا کہ یہ رونا شاید دونوں کی لڑائی کا شاخسانہ ہے لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ دراصل ایشوریا نے انوشکا کی تعریف کی تھی اور ماضی قریب کی ایک مقبول اداکارہ کے منہ سے اپنی تعریف سن کر انوشکا اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ سیٹ پر کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ دیگر اداکاراؤں کے برعکس ایشوریا اور انوشکا میں بہت گہری دوستی ہوچکی ہے اور وہ دونوں اکثر آپس میں باتیں کرتی ہوئی پائی جاتی ہیں۔ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کرن جوہر کی فلم ہے جس میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور فواد خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم کے جاری ہونے والے ٹیزر کے مطابق فلم کی کہانی محبت کی روایتی تکون پر مبنی ہے۔ فلم میں ایشوریا رائے نے شاعرہ کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ دیوالی کے موقع پر 28 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…