جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پریٹی زنٹا کے رشتہ ازواج کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر آگئیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصے تک امریکی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد رواں برس ماہ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں تھیں ۔اداکارہ پریتی زنٹا کی شادی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کے ساتھ امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی، اداکارہ کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستو ں نے شرکت کی تھی جبکہ شادی کی تصاویر کو خفیہ رکھا گیا تھا ۔
شادی کی تصاویر کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں لی جانے والی تصویروں کو چیریٹی کے لیے نیلام کریں گی، ان کاکہنا تھا کہ ان تصاویر کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی امداد کے مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی جبکہ حاصل شددہ رقم غریب بچوں کی تعلیم اوربوڑھے افراد کے مراکز میں صرف کرے گی۔تاہم شادی کے کئی ماہ بعد بالی ووڈ اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آگئیں ہیں ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریٹی زنٹا شادی کا روایتی جوڑا زیب تن کئے ہوئے اپنے خاوند کے ساتھ کھڑی ہیں، جبکہ ان کے شوہر جین گڈ انف بھی بھارتی ثقافتی جوڑا شیروانی میں نظر آرہے ہیں ۔

 

57c937e1ad0cb

57c944cc2f15e

57c9443c668e8

57c937e2be519

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…