بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عامر خان کی امیتابھ بچن کیساتھ پہلی فلم کا اعلان

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مقبول عامر خان نے مستقبل میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔رپورٹس ہیں کہ عامر خان اور امیتابھ بچن ایک ساتھ ہدایت کار ویجے کرشنہ اچاریا کی فلم ’ٹھگ‘ میں کام کریں گے تاہم جب عامر خان سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے نہ ہی ان خبروں کی تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی اس فلم کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔تاہم عامر خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے خیال کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’امیتابھ بچن ایک ایسی شخصیت ہیں جن سے میں ہمیشہ ہی کافی متاثر رہا ہوں، میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں، ان کی فلمیں دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، اگر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو میرے لیے یہ ایک خواب پورا ہونے جیسا ہوگا، مجھے امید ہے ایسا ضرور ہوگا اور اگر ایسا ہوا تو میں خود سب کو بتاؤں گا۔واضح رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن نے اس سے قبل ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا، عامر خان ویجے کرشنہ اچاریا کے ساتھ ’دھوم 3‘ میں کام کرچکے ہیں جبکہ امیتابھ بچن نے ہدایت کار کے ساتھ اب تک کسی فلم میں کام نہیں کیا۔عامر خان اس وقت اپنی فلم ’دنگل‘ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک پہلوان مہاویر سنگھ کی زندگی کو پیش کریں گے۔’دنگل‘ رواں برس کرسمس پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…