اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشہور کامیڈین کپل شرما کی اپنے شو میں نواز الدین صدیقی سے دلچسپ گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق کپل شرما نے اپنے شو میں نوازالدین صدیقی سے پوچھا کہ آپ کو قتل ‘بینک لوٹنے یا پھر اس سے ملتے جلتے کرداروں کی پیشکش کی جاتی ہے یا آپ خود ایسے کردار پسند کرتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں نوازالدین نے کہا کہ مجھے ایک فلم میں ایک ہیروئن کے ساتھ ایک رومانوی سین کا موقع ملا مگر وہ ہیروئن میرے ساتھ یہ سین کرنے کی بجائے بھاگ گئی جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب لڑکے کی بجائے لڑکی کا کردار کیا کروں گا جس پر حاضرین نے خوب قہقہے لگائے۔ واضح رہے پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ میں ساتھی اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ قابل اعتراض سین کرنے سے انکار کیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق پاکستانی ادارہ مائرہ خان رومانوی کرداروں میں بھی نروس نظر آتی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’’رئیس ‘‘ کو فرحان اختر‘ رتیس سڈوانی اور شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان پروڈیوس کر رہے ہیں۔