ملتان(این این آئی) قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزمان وسیم اور حق نواز کی پولی گرافک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی وسیم اور اس کے ساتھی حق نواز کی گزشتہ ہفتے لئے گئے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان نے ملتے جلتے بیانات دیئے اور دونوں کے بیانات میں کوئی تضاد سامنے نہیں آیا، قتل سے قبل مقتولہ کو نیند کی گولیاں دی گئیں جس کے بعد اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا اور نیند کی اضافی گولیوں کے باعث قندیل بلوچ مزاحمت نہ کرسکیں۔ملزمان نے پولیس کو بیان دیا کہ قتل کے وقت ٹیکسی ڈرائیور باسط کو کھانے کے بہانے ہوٹل بھجوادیا تھا اور اسے کوئی علم نہیں تھا کہ وہ اپنے گھر کیوں آئے جس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔واضح رہے کہ 16 جولائی کو ماڈل قندیل بلوچ کے اسی کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے دوران حراست اعتراف جرم بھی کرلیا تھا۔
قندیل بلوچ قتل کیسے کیاگیا؟، ملزمان کی پولی گرافک رپورٹ سامنے آگئی،افسوسناک انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
پانچ سو ڈالر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ



















































