ملتان (این این آئی)قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ روپوش نہیں ہوا ٗ پولیس نے ان سے رابطہ ہی نہیں کیا ٗ اگر بلائے گی تو مکمل تعاون کروں گا۔قبل ازیں ان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتاری کے ڈر سے مفتی عبدالقوی مبینہ طور پر روپوش ہوگئے اور فون نمبر بھی بند کردئیے ۔علاوہ ازیں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی نامزدگی کے بعد پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی اورمفتی عبدالقوی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے بھی شروع کر دئیے ۔قندیل بلوچ کے والد کی درخواست پر عدالت کے حکم پر مفتی عبدالقوی کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق مفتی قوی نے بتایا کہ روپوش نہیں ہوا ٗ پولیس نے ان سے رابطہ ہی نہیں کیا ٗ اگر بلائے گی تو مکمل تعاون کرونگا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں اوران کی روپوشی کے بعد ان کی گرفتاری کےلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جلد ہی مفتی عبدالقوی کو گرفتار بھی کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ وہ روپوش نہيں بلکہ ملتان میں ہی موجود ہیں، پانی میں گرنے سے ایک موبائل اور سم کام نہیں کررہی لیکن ان کے دیگر دونوں نمبر آن ہیں اور وہ ہر وقت دستیاب ہیں۔