ممبئی(آئی این پی) بھارتی فلم سٹار کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ماضی میں نہانے سے کتراتی تھی اور کئی کئی دن نہیں نہاتی تھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم سٹار سواچ بھارت ابھیان کی فلم ’ڈونٹ لٹ ہر گو‘کی لانچنگ سے متعلق ایک تقریب میں کہا کہ ماضی میں وہ انتہائی سست ہوا کرتی تھیں،اس قدر سست کہ وہ کئی کئی روز تک نہاتی ہی نہیں تھیں۔ان کے کوئی دوست نہیں تھے نہ ہی کوئی ایسے مواقع جن کی وجہ سے وہ بدلی ہوں۔انہوں نے کہا کہ انہیں نہانے سے سخت نفرت تھی،اس بات کی فکر نہیں تھی کہ نہ نہانہ بھی گنداکام ہے۔کنگنا نے بتایا کہ پھر ایک دن انہیں ’ودانتا‘پڑھنے کا خیال آیا جسے وہ مستقل پڑھنے لگیں۔ودانتا میں میں نے عناصر،ترتیب دینے کے عمل اور انرجی سے متعلق خوب پڑھا تو معلوم ہوا کہ انرجی کی تین اقسام ہیں جن میں سب سے زیادہ قوت بخش صفائی ہے۔