بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سلمان خان نے والدین کے آگے ہتھیار ڈال دیئے

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان نے والدین کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے شادی کی حتمی تاریخ کا اشارہ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور رومانیہ کی ٹی وی اداکارہ لولیا وینتر کی شادی کے چرچے زبان زدعام تھے لیکن اب سلمان خان نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے شادی کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں نے جب ان سے شادی سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ 18 نومبر کو وہ سہرا سجائیں گے۔صحافیوں نے سلوں میاں سے 18 نومبر کی وضاحت چاہی تو ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سال 25 سالوں سے 18 نومبر کی تاریخ رکھی ہوئی ہے لیکن شادی ہوگی اور ضرور ہوگی اور 18 نومبر کو ہی ہوگی۔ دبنگ خان کی شادی کی تاریخ رواں سال کی ہے یا آئندہ سال کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ والدین اور ان کی بہن آرپیتا خان کی شادی بھی اسی تاریخ کو ہوئی تھی اس لئے وہ 18 نومبر کو شادی کرلیں گے۔
دوسری جانب سلمان خان کی شادی کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں سلوں میاں نے اپنے والدین کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے رواں سال ہی شادی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اداکارہ لولیا وینتر ہی اداکار کی شریک ہمسفر ہوں گی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ان دنوں رومانیہ کی ٹی وی اداکارہ لولیا وینتر سے معاشقے کے چرچے میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں اس لئے غالب امکان ہے کہ لولیا وینتر ہی 18 نومبر کو ان کے نکاح میں آئیں گی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…