بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پہلے قتل کرنے والا ایک، اب دوسرا بھی۔۔! قندیل کے والد نے بیان بدل دیا،مقدمہ درج

datetime 16  جولائی  2016 |

ملتان(آئی این پی)سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں قندیل کے والد محمد عظیم نے اپنے دونوں بیٹوں کو نامزد کردیا ہے،دو نوں بھائیوں وسیم اور اسلم شاہین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ وسیم نے بڑے بھائی اسلم شاہین کے کہنے پر قندیل کو قتل کیا۔ پولیس نے قندیل بلوچ کے والد اور والدہ کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ قندیل بلوچ کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل قندیل بلوچ کے قتل میں صرف ایک بھائی کے ملوث ہونے کی بات کی گئی تھی اور ان کے والد عظیم نے پولیس کو بیان میں بتایا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بیٹے وسیم کے ہمراہ چھت پر سو رہے تھے جبکہ قندیل کمرے میں تھی کہ رات کو تین بجے کے قریب وسیم چھت سے نیچے اترا اور قندیل کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔تاہم اب ان کے والد نے اپنے بیان میں اسلم شاہین کا نام بھی لیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے کہنے پر وسیم نے قندیل بلوچ کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے دونوں کو مقدمے میں نامزد کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…