ملتان (این این آئی) سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماڈل قندیل بلوچ کے والد نے کہا ہے کہ جب قندیل بلوچ کا قتل ہوا تو وہ گھر میں ہی موجود تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ اور بیٹا وسیم گھر پر تھے ٗ وہ، اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ چھت پر سو رہے تھے ٗ قندیل بلوچ نیچے اپنے کمرے میں سوئی ہوئی تھی۔ وسیم رات کو 3 بجے چھت سے نیچے اترا اور کمرے میں جا کر قندیل بلوچ کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ جب وہ صبح نیچے آئے اور دس بجنے پر بھی قندیل بلوچ کمرے سے باہر نہ آئی تو وہ کمرے میں گئے اور قندیل بلوچ کو مردہ حالت میں پایا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ سی پی او اظہر اکرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ سال میں ایک دفعہ اپنے گھر والدین سے ملاقات کیلئے آتی ہیں اور وہ اس سال عیدالفطر کے دوسرے دن یہاں آئی تھیں اور تب سے یہیں رکی ہوئی تھیں۔
جب قندیل بلوچ کا قتل ہوا تو ۔۔۔۔!
16
جولائی 2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- بینک میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو پونے 2 کروڑ اور کئی کلو سونا لے اڑے
- شادی سے 4 دن پہلے باپ نے بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا
- چھوڑ چلے،عثمان قادر کرکٹ کے بہتر مستقبل کیلئے آسٹریلیا چلے گئے
- امیتابھ بچن کے ہم شکل نے مداحوں کو بے وقوف بنا کر ٹریفک جام کر ...
- دنیا کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون کونسا ...
- شیخ حسینہ اور اہل خانہ کیلئے نئی مشکل، گھیرا تنگ ہوگیا،بھانجی بھی پھنس گئی
- اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل کیوں ...
- ایپل نے بزنس میں تمام کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
- چیمپئینز ٹرافی میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
- رانا ثناء نے پی ٹی آئی سے سیاسی قیدیوں کی فہرست مانگ لی
- اسلام آباد،کھیلوں کے سامان میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- بینک میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو پونے 2 کروڑ اور کئی کلو سونا لے اڑے
- شادی سے 4 دن پہلے باپ نے بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا
- چھوڑ چلے،عثمان قادر کرکٹ کے بہتر مستقبل کیلئے آسٹریلیا چلے گئے
- امیتابھ بچن کے ہم شکل نے مداحوں کو بے وقوف بنا کر ٹریفک جام کر دیا
- دنیا کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون کونسا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جا ئیں...
- شیخ حسینہ اور اہل خانہ کیلئے نئی مشکل، گھیرا تنگ ہوگیا،بھانجی بھی پھنس گئی
- اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ جسٹس جمال خان مندوخیل