جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سلمان خان کی بہن نے معروف اداکارہ کو تھپڑ دے مارا ، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن شویتا روہرہ نے اپنے شوہر اداکار پلکت سمراٹ کی گرل فرینڈ اداکارہ یمی گوتم کو تھپڑ رسید کردیا۔بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ اور سلمان خان کی راکھی بہن شویتا روہرہ کی طویل عرصہ معاشقے کے بعد 2014 میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ یمی گوتم سے قربت کے باعث دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس پر سلو میاں نے بھی دونوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اب دونوں میاں بیوی کی جنگ میں اداکارہ یمی گوتم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ اور خوبرو اداکارہ یمی گوتم نے 2 فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس کے باعث دونوں اداکاروں میں بڑھتی ہوئی قربتوں کو پلکت اور ان کی اہلیہ شویتا میں اختلافات کی وجہ قراردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’صنم رے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کی بہن شویتا روہرہ اور اداکارہ یمی گوتم کے درمیان فلم کے سیٹ پر ہی لڑائی ہوئی تھی جس پر سلو میاں کی بہن نے اشتعال میں آکر اداکارہ پر تھپڑوں کی بارش کردی اور پھر اداکارہ کو وہاں سے بھاگ کر جانا چھڑانا پڑی۔واضح رہے کہ اداکار پلکٹ سمراٹ اور شویتا روہرہ کی شادی نومبر 2014 میں ہوئی تھی جس میں سلمان خان سمیت خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…