اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امجد صابری قوال رمضان کا آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزارنے کا ارادہ رکھتے تھے اس سلسلے میں انہوں نے ضروری تیاریاں بھی مکمل کررکھی تھیں اور اپنے ساتھی فنکاروں کو بھی انہوں نے اس کا اظہار کیا تھا امجد صابری کی اہلیہ نے گزشتہ روز بتایا کہ جونہی رمضان شروع ہوا تو پہلے دن سے ہی امجد صابری پر وجد طاری تھا اور پہلے سے ہٹ کران کی طبیعت میں تبدیلی اور حضور ؐکی ذات سے بہت زیادہ لگاؤ دیکھنے میں آرہا تھا انہوں نے کہا کہ وہ ایک شفیق باپ اور محبت کرنے والے شوہر اور ملنسار انسان تھے ،ہر ایک کے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے۔