لاس اینجلس (این این آئی)امریکی اداکار مائیکل جیس نے مئی 2014 میں اپنے دو بچوں کے سامنے بیوی پر گولی چلا دی تھی جس میں اس کی موت ہو گئی تھی۔ لاس اینجلس کی عدالت نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں 53 سالہ اداکار مائیکل جیس کو 40 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق جیس کی بیوی ان سے طلاق چاہتی تھی، اس لئے وہ ناراض تھا اور اس نے اپنی بندوق سے بیوی کو تین گولیاں ماریں۔ یہ واقعہ اس نے اپنے آٹھ اور پانچ سالہ دونوں بچوں کے سامنے انجام دیا۔