جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سلمان کوٹھیک سے کون شخص جانتا ہے؟ ملائکہ اروڑا خان نے بتا دیا

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو کی جج ملائکہ اروڑا خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے راز تو کھولے ساتھ میں اپنے ساتھ منسوب لوگوں کی زندگی کا سچ بھی سب پر واضح کردیا۔ اپنے سابقہ شوہر ارباز خا ن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ارباز ڈانس نہیں کر سکتے۔ملائکہ کو ٹیٹوز بنوانے کا بہت شوق ہے ان کا کہنا ہے کہ میں اگلا ٹیٹو اپنے بیٹے آرہان کے نام کا بنواؤں گی۔اپنے مداحوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر مشہور شخصیت کی زندگی میں پاگل مداح ہوتے ہیں،میرا بھی ایک پاگل مداح ہے جو ہر سا ل میری سالگرہ پر مجھیسرخ گلابوں کا تحفہ بھجواتا ہے۔انہوں نے اپنے دیور سلمان خان کی زندگی کا راز کھولتے ہوئے کہا کہ سلمان ایسی شخصیت ہیں جنہیں جب تک وہ نہ چاہیں کوئی بھی نہیں جان سکتا ،آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ سلمان کو صرف سلمان ہی جانتے ہیں اور کوئی نہیں ،ہاں ایک بات ہے جو میں ان کے بارے میں بتانا چاہوں گی کہ سلمان کو بچوں سے بیحد محبت ہے۔انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے زیادہ شرمندہ کرنے والے لمحے کے بارے میں بتا تے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ سال پہلے میں ایک فیشن شو میں شریک تھی اور ریمپ پر ماڈلنگ کررہی تھی کہ اچانک میری سینڈل ٹوٹ گئی اور میں گر گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…