سیالکوٹ (این این آئی)سول جج احسن محمود ملک نے تحریک انصاف کے مرکزی راہنما وممتاز گلوکار ابرار الحق کے خلاف تیس لاکھ روپے کے ڈگری کیس کی سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔ منگل کو سماعت پر ابرار الحق کی طرف سے اپنے وکیل شاہد محمو داشرف کاہلوں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو اپنا وکیل تسلیم نہ کرنے کے بعد شاہد محمو داشف کاہلوں ایڈووکیٹ کی طرف سے عدالت میں دی گئی درخواست پر ان کے وکیل امان اللہ ایڈووکیٹ اور مس صدف خالد ایڈووکیٹ نے بحث کی اور عدالت کو بتایا کہ شاہد محمو داشرف کاہلوں ایڈووکیٹ ابرار الحق کے کزن ہیں اور ابرار الحق نے انہیں وکیل مقرر کیا تھالیکن ابرار الحق نے انہیں اپنا وکیل تسلیم نہ کرکے ان کی وکالت کو نقصان پہنچایا ہے جس پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ فاضل جج نے سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی ۔عدالت میں پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی راہنما ابرار الحق کے خلاف آئی خان کی تنظیم صحت سیالکوٹ کے پروگرام میں لاکھوں روپے فیس لینے کے باوجود نہ آنے پر تیس لاکھ روپے کی ڈگری ہوچکی ہے جس میں ابرار الحق پیش بھی ہوئے ۔